ٹرمپ کے رویے پر مستعفی ہونے والے میئر طیارہ حادثے میں ہلاک

طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا آبرن ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا


ویب ڈیسک April 20, 2020
طیارہ میئر بل کربے اُڑا رہے تھے جب کہ ایک مسافر زخمی ہے، فوٹو : فائل

امریکا میں آبرن کے میئر ڈاکٹر بل کربے طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے والے امریکی ریاست الباما کے شہر آبرن کے میئر ڈاکٹر بل کربے طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

آبرن کے میئر بل کربے معروف یورولوجسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر پائلٹ بھی ہیں۔ سابق میئر خود طیارہ اڑا رہے تھے کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر طیارہ آبرن ایئرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں میئر بل کربے کے علاوہ ایک مسافر بھی موجود تھا جو طیارہ گرنے کے فوری بعد باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم زخمی شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں