افغانستان سے رہائی پانے والے 6 پاکستانی قیدی پشاورسنٹرل جیل منتقل

پشاور سنٹرل جیل میں قید 6 قیدیوں کو سیکشن 40 ایف سی آر قانون کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔

اب ابھی بگرام جیل میں 40 پاکستانی قیدی موجود ہیں جن کی رہائی کے لیے ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ فوٹو؛فائل

افغانستان کی بگرام جیل سے رہائی پانے والے 6 پاکستانی قیدیوں کو رہائی کے بعد پشاور جیل میں قید کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سنٹرل جیل میں قید 6 قیدیوں کو سیکشن 40 ایف سی آر قانون کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے، جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی ڈائریکٹر بیرسٹرسارہ بلال نے بتایا کہ افغانستان میں قید دیگر افراد کی رہائی کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بگرام جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں سے آج جسٹس پراجیکٹ پاکستان کے وکلاء کےساتھ ان کے رشتہ داروں کی بھی ملاقات ہوئی۔ قیدیوں میں وزیرستان کا حمیداللہ بھی شامل ہے جسے 14 سال کی عمر میں قید کیا گیا۔ حمید اللہ کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کراچی سے وزیرستان سامان لینے کے لیے بجھوایا تھا مگر انہیں گرفتار کرکے بے گناہ حراست میں رکھا گیا، اپنے بیٹے سے 5 سال بعد مل کر بہت خوشی ہوئی۔

واضح رہے کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان کے 6 قیدیوں کو 16 نومبر 2013 کو بگرام جیل سے رہا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ اب ابھی بگرام جیل میں 40 پاکستانی قیدی موجود ہیں جن کی رہائی کے لیے ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story