شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروادی

وزیرریلوے نے وزیراعظم کو 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک دیا


Bilal Ghori/ April 20, 2020
وزیرریلوے نے وزیراعظم کو 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک دیا - فوٹو: سوشل میڈیا

RAWALPINDI: وزیراعظم عمران خان کو وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کےلئے دیا ہے۔

وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں وزیرریلوے شیخ رشید نے ملازمین کے ایک دن کی تنخواہ جمع کروادی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں ریلوے ملازمین و افسران کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک دیا۔

وزیرِ ریلوے وزیر اعظم کو بتایا کہ ریلوے کی جانب سے چمن کے لئے 30 کوچز پر مشتمل ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کے آئسولیشن کے لئے انتظام ہے اسی طرح ریلوے تفتان کے لئے بھی 500 افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |