کورونا متاثرین کی امداد کیلیے رومان ریئس نے اپنا بیٹ اور شرٹ نیلام کردی

رقم لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کو راشن مہیا کرنے میں استعمال ہوگی


Sports Reporter April 20, 2020
رقم لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کو راشن مہیا کرنے میں استعمال ہوگی

RAWALPINDI: کورونا متاثرین کی امداد کے لیے کرکٹر رومان ریئس کو اپنے زیر استعمال کرکٹ اشیا کی نیلامی سے9 لاکھ 65 ہزار روپے مل گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس کا بیٹ 5 لاکھ روپے میں خرید کر اسے تحفہ کر دیا، دوبارہ ہونے والی نیلامی میں اسامہ کھاری نے 80 ہزار روپے کی بولی لگا کربیٹ حاصل کرلیا، چیمپئنز ٹرافی 2017 کی کیپ اسامہ قیوم نے 1 لاکھ 60 ہزار میں پالی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ فرنچائز کے اونر علی نقوی نے 60 ہزار روپے میں لے کر بطور تحفہ واپس کردی جو ابوظہبی کے یسری اور مصفری نے دوبارہ بولی میں اسی قیمت پر اپنے نام کرلی۔

امریکہ کے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے نام بتائے بغیر رومان رئیس کی پاکستان ٹیم کی شرٹ ایک لاکھ 5 ہزار روپے میں حاصل کر لی اور اسے دوبارہ بولی کے لیے کرکٹر کو واپس کردیا، اکھٹا ہونیوالی رقم لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مستحق افراد کو راشن مہیا کرنے میں استعمال ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |