اسٹیٹ بینک نے زکوۃ کی کٹوتی کا نصاب مقرر کردیا

ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوة نے رواں سال زکوة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا ہے


ویب ڈیسک April 20, 2020
زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکاﺅنٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال کے لئے زکوٰة کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقررکیا گیا ہے،اور مقررہ نصاب کی روشنی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتوں سے کٹوتی کی ہدایت کردی ہے۔

مقررہ نصاب کے تحت ملک بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری بینکوں کے کھاتیداروں کے سیونگ اکاؤنٹس میں 46 ہزار 329 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی تو ان کے اکاؤنٹس سے زکوۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی، زکوة نفع نقصان کی شراکت داری کی بنیادوں پر کھولے جانے والے اکاﺅنٹس اور بچت کھاتوں سے منہا ہوگی۔

واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک کی آمد سے چند روز قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے زکوۃ کا نصاب مقرر کیا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام ملکی اور غیر ملکی بینک یکم رمضان المبارک کو عوام کے لئے خدمات معطل کرکے سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کرتے ہیں، پھر یہ رقم مرکزی بیت المال میں جمع کرائی جاتی ہے، تاہم مخصوص کھاتے اس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |