حکومت شہریوں پر ٹیکس کا اتنا بوجھ ڈالے جتنا وہ برداشت کرسکیں چیف جسٹس

اضافی 9 فیصد سیلز ٹیکس ختم ہو تو سی این جی مزید 4 روپے کلو سستی ہوگی، چیف جسٹس


ویب ڈیسک December 03, 2013
اضافی 9 فیصد سیلز ٹیکس ختم ہو تو سی این جی مزید 4 روپے کلو سستی ہوگی، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس نےسی این جی اضافی سیلزٹیکس کیس میں ریمارکس دیتےہوئے کہا ہے کہ حکومت ضرور چلائیں لیکن شہریوں کی جیب پر اتنا بوجھ ڈالیں جو وہ برداشت کرسکیں۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سی این جی پراضافی سیلزٹیکس نفاذ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نےکہاکہ حکومت جو بھی ٹیکس لیتی ہے اس کا بوجھ عوام پرپڑتا ہے جس کا جواز دینا پڑتا ہے، آج 24 ویں سماعت میں بھی سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں ٹیکس عائد کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ منافع سی این جی اسٹیشنز مالکان اور ڈیلر کھارہے ہیں جب کہ عوام صرف بوجھ اٹھارہے ہیں۔ سی این جی کی قیمت عدالتی مداخلت سے کم ہوئی، اضافی 9 فیصد سیلز ٹیکس ختم ہو تو سی این جی مزید 4 روپے کلو سستی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں