بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع

بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیش نظر کیا ہے


Staff Reporter April 21, 2020
بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیش نظر کیا ہے

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر پانچ مئی تک توسیع کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز ، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔

حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |