آئی سی سی نے 2013 کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

ون ڈے کرکٹ کے بہترین کرکٹر کے لیے پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور سعید اجمل بھی نامزد۔


ویب ڈیسک December 03, 2013
پاکستان کے علیم ڈار کو ایک مرتبہ پھر سال کے بہترین امپائر کے لیے نامزدکیاگیاہے۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2013 کے لئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے ون ڈے کپتان مصباح الحق ، جادوگراسپنر سعید اجمل اور عمر گل کے نام بھی شامل ہیں جبکہ سال کے بہترین امپائر کے لئےعلیم ڈار کو ایک بار پھر نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ممبئی میں 2013 کے لئے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئیٹی کرکٹ کے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔کرکٹر آف دی ائیر کے لیے مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، الیسٹر کک، جیمز اینڈرسن، ہاشم آملہ اور مائیکل کلارک میں مقابلہ ہوگا جبکہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ ہاشم آملہ، ڈیل سٹین، مائیکل کلارک، جیمز اینڈرسن، ایشون اور چیتیشور پجارا میں سے کسی ایک کے نام آئے گا۔ ون ڈے کرکٹ کے بہترین کرکٹر کے لیے پاکستان کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل، ایم ایس دھونی، شیکھر دھون، رویندرا جدیجہ اور کمار سنگاکاراکونامزدکیاگیاہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کے لئے پاکستان کے عمر گل، سری لنکا کے اجنتھا مینڈس اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور برینڈن میکلم کے درمیا ن مقابلہ ہو گا۔

سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کھلاڑی کےلیے ٹرینٹ بولٹ، پجارا، جوئے روٹ اور مچل سٹارک کے درمیان میچ ہو گا جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈکے لئے سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اور بنگلہ دیش کے فرہاد رضا آمنے سامنے ہوں گے۔آئی سی سی نے بیسٹ آفیشل کے لئے پاکستان کے علیم ڈار کو ایک مرتبہ پھر سال کے بہترین امپائر کے لیے نامزدکیاگیاہے۔ سال 2013 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان 14 دسمبر کو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |