سورج کی تپش کورونا کو جلد تباہ کرسکتی ہے امریکی ماہرین

کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں،امریکی محکمہ داخلہ


INP April 21, 2020
کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں،امریکی محکمہ داخلہ۔ فوٹو: فائل

OTTAWA: امریکی ماہرین کے مطابق سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سورج کی تپش کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے گا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے۔ جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں