سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل کو ہونے کا امکان

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، شرف سفیانی


این این آئی April 21, 2020
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے، شرف سفیانی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے۔

حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں ہونے والی کانفرنس میں رمضان سے متعلق منصوبے، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |