رواں سال ملک میں کپاس کی ریکارڈ کاشت کا امکان

موسمی حالات بہتر رہنے اور موسمیاتی پیش گوئیاں بروقت اور درست ہونے کی صورت میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔


Business Reporter April 21, 2020
موسمی حالات بہتر رہنے اور موسمیاتی پیش گوئیاں بروقت اور درست ہونے کی صورت میں کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ فوٹو: اے پی پی

رواں سال پاکستان میں کپاس کی ریکارڈ کاشت کا امکان ہے۔

ملکی آبی ذخائر گزشتہ کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے باعث رواں سال پاکستان میں کپاس کی ریکارڈ کاشت کا امکان ہے اورموسمی حالات بہتر رہنے اور موسمیاتی پیش گوئیاں بروقت اور درست ہونے کی صورت میں کاٹن ائیر2019-20 کے دوران کپاس کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ 19اپریل کو منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1198.60فٹ جبکہ تربیلا ڈیم میں1478.10فٹ تھی جو ان ڈیمز میں گزشتہ کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں