جن اہلکاروں کو عدالت نے پیش کرنے کا حکم دیا ان میں 7 کا تعلق ایف سی سے نہیں ترجمان ایف سی

سپریم کورٹ نے ایف سی کے 19 اہلکاروں کو آج عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہوا ہے

سپریم کورٹ نے ایف سی کے 19 اہلکاروں کو آج عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔ فوٹو؛فائل

ISLAMABAD/KARACHI:
ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کیس میں جن اہلکاروں کو عدالت نے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، ان میں سے 7 کا تعلق ایف سی سے نہیں ہے۔


ایف سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے سامنے پیش کئے جانے والے 3 افسران واپس پاک فوج میں چلے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق 5 اہلکاروں کی شناخت پریڈ ہوچکی ہے جن میں سے 4 ناکافی تفصیلات کی وجہ سے پہچانے نہیں جاسکتے۔ جن اہلکاروں کی شناخت نہیں ہوسکی ان میں مشکے صاحب، لوگری یا بڑے بالوں والا حوالدار وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کیس میں ایف سی کے 19 اہلکاروں کو ڈی آئی جی سی آئی ڈی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا جب کہ آج انہیں عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہوا ہے۔
Load Next Story