متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی وطن پہنچ گئے

وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کرکے قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا


ویب ڈیسک April 21, 2020
وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کرکے قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

NEW DELHI: متحدہ عرب امارت میں پھنسے 1180 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے جنہیں 7 سے 14 روز کے لیے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں مرض کی علامات سامنے آجائیں۔

دبئی سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز 250 مسافروں کو پشاور لے آئی۔ ادھر شارجہ سے غیر ملکی ایئرلائین 250 سے زائد مسافروں کو لیکر ملتان پہنچی۔

قومی ایئرلائین کی تین پروازوں کے ذریعے 733 پاکستانی لاہور اور کراچی پہنچ گئے۔ وطن واپس آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی گئی اور پھر قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا۔

واپس آنے والے مسافروں میں سے کچھ کو ملک بدر کیا گیا ہے اور وہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پروازیں بند ہونے کے باعث بیرون ملک پھنس گئے تھے۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |