امن خراب کرنے والے طلبہ نہیں شرپسند ہیں رانا ثناءاللہ
امن خراب کرنے والے شرپسندوں کو انسداد دہشتگرد ی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، وزیر قانون پنجاب۔
ISLAMABAD:
وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے والے طلبہ نہیں ہیں بلکہ شر پسند ہیں امن خراب کرنے والوں کے خلاف لوٹ مار اور بس جلانے کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب یونی ورسٹی میں چند شرپسندعناصر نے امن خراب کیا، شہر کا امن خراب کرنےوالے طلبہ نہیں ہیں، لوٹ مار کرنے والوں اور بس جلانےوالوں کے خلاف مقدمات درج لر لئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے آج موثر کارروائی کی اورہاسٹل نمبر 16 خالی کراکے انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار شرپسندوں کو انسداد دہشتگرد ی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو چند طلبا نے لا کالج کے اساتذہ کو زدو کوب کرکے انہیں کمروں میں بند کردیا تھا جس کا مقدمہ انتظامیہ نے سی سی ٹی وہ فوٹیج کی مدد سے 40 طلبہ کے خلاف مسلم ٹاؤن تھانے میں درج کرایا گیا جس کے خلاف جمعیت کے کارکنوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے اندر اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کی چابیاں نکال کر بھاگ گئے جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، اسی دوران وحدت روڈ پر 10 سے 12 طلبا نے ایک بس کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹرول سے بھرے پولیتھین بیگ پھینک کر بس کو آگ لگادی۔