نیب نے آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کی منظوری دے دی

گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، اسمگلنگ اور سبسڈی کی جامع تحقیقات کی جائیں گی، نیب اعلامیہ

گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، اسمگلنگ اور سبسڈی کی جامع تحقیقات کی جائیں گی، نیب اعلامیہ

قومی احتساب بیورو نے آٹا چینی بحران کی جامع تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس کے جاری اعلامیے کے مطابق نیب گندم، چینی بحران، قیمتوں میں اضافے اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی ڈکیتی و اسمگلنگ سمیت سبسڈی کی جامع تحقیقات کرے گا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کے خلاف انکوائری، ریور گارڈن ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر کے خلاف انکوائریوں، جبکہ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی منظوری دیدی۔


یہ بھی پڑھیں: نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا

اجلاس میں نجکاری کمیشن افسران،جسٹس ملک قیوم،ڈاکٹر اکرام اللہ،راجہ علی اکبرو دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایت متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے دوسال میں بدعنوان عناصر سے178 ارب روپے برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔
Load Next Story