بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ ملازمہ کو قتل کردیا

مقتولہ صابرہ کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک April 21, 2020
مقتولہ صابرہ کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

پنجاب کے شہر بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

نواحی گاؤں 517 ای بی میں مقتولہ صابرہ کے والد جہانگیر نے ملزم فدا حسین سے تین سال پہلے مبلغ ساٹھ ہزار روپے سود پر لیے مگر واپسی نہ کر سکا، فدا حسین نے قرض بمعہ سود واپسی کے لیے تنگ کیا تو غریب محنت کش نے اپنی لخت جگر 12سالہ صابرہ کو بطور گھریلو ملازمہ ان کے حوالہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فدا حسین کے گھر والے اکثر ملازمہ پر تشدد کرتے تھے، فدا حسین کے گھر والوں نے گزشتہ شب صابرہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں گھر کے صحن میں پھینک دیا، مقتولہ تشدد برداشت نہ کرتے ہوئے جان بحق ہو گئی۔

واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |