خدانخواستہ مساجد سے کورونا وائرس پھیلا تو ہمیں ایکشن لینا ہوگا وزیراعظم

پوری دنیا اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہے تاہم کسی کو اندازہ نہیں کہ صورتحال کب بہتر ہوگی، وزیراعظم عمران خان

کہیں بھی غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاؤن نہیں چل سکتا، وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ اگر مساجد سے کورونا وائرس پھیلا تو ہمیں ایکشن لینا ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا سے لڑ رہی ہے تاہم کسی کو اندازہ نہیں کہ کورونا کی صورتحال کب بہتر ہوگی، امریکا میں 40 ہزار افراد وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں 20، 20 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی غیرمعینہ مدت تک لاک ڈاؤن نہیں چل سکتا تاہم اس حوالے سے تمام صوبوں سے بات چیت کے بعد معاملات کو آگے بڑھارہے ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہاجارہا ہے کہ باقی دنیا میں مساجد بند ہیں پاکستان میں کیوں نہیں، علما کے ساتھ صدرعارف علوی نے ملاقات کی اور 20 نکات پر اتفاق کیا ہے، بہتر ہے کہ عوام گھر میں بیٹھ کر عبادات کریں لیکن اگر مسجد جانا ہے تو 20 نکات پر عمل کیا جائے، اگر اس پر عمل نہ کیا گیا اور وائرس پھیلا تو ایکشن لیا جائے گا اور مساجد کو بند کرنا پڑے گا۔

 
Load Next Story