کے الیکٹرک نے گھریلو صارفین کو قسطوں کی سہولت دے دی

فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر ہوگا


ویب ڈیسک April 21, 2020
فیصلہ وزیر اعظم کے کورونا ریلف کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے. ترجمان کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو بلوں کی ادائیگی کے لیے اقساط کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سنگل فیز کے رہائیشی صارفین مارچ، اپریل اور مئی کے بل تین ماہانہ اقساط میں، نومبر، 2020 تک ادا کر سکتے ہیں، یہ سہولت تمام سنگل فیزوالے گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلوں کی تقسیم کا کا م پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے ۔ بل ایس ایم ایس کے ذریعے اور کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اقساط کی سہولت دینے کا فیصلہ تشویش ناک صورت حال میں صارفین کوآسانیاں فراہم کرنا ہے۔ فیصلہ وزیر اعظم کے کورونا ریلف کے اعلان کے مطابق کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں