اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین نادرا طارق ملک کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا

حکومت نے چیرمین نادرا کا بطور چیرمین کنٹریکٹ منسوخ اوربریگیڈیئر(ر)زاہد حسین کو قائم مقام چیرمین نادرا تعینات کردیا تھا


ویب ڈیسک December 03, 2013
چیرمین نادرا کو طرف کرنے کو طریقہ کار آئین میں موجود ہےجسے حکومت نے نظر انداز کیا، وکیل چیرمین نادرا فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے کنٹریکٹ منسوخی اور قائم مقام چیئرمین کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کرتےہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی نے چیئرمین نادرا کے کنٹریکٹ منسوخ کئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیئرمین نادرا طارق ملک کے وکیل بابر ستار نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نادرا کا کنٹریکٹ 3 سال کا تھا جب کہ انہیں عہدے سے برطرف کرنے کےلئے بھی طریقہ کار آئین میں درج ہے جسے حکومت نے نظرانداز کرتے ہوئے رات گئے اچانک کنٹریکٹ منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کرکے قائم مقام چیرمین کا تقرر کیا حالانکہ قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو نادرا کا قائم مقام چیئرمین تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس نورالحق قریشی نے طارق ملک کے وکیل کا موقف سننے کے بعد حکومت کی جانب سے کنٹریکٹ کی منسوخی اور نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے تمام فریقن کونوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات حکومت نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا بطور چیئرمین کنٹریکٹ منسوخ کرتےہوئے بریگیڈیئر ریٹائر زاہد حسین کو قائم چیئرمین نادرا تعینات کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |