غربت سے تنگ نوجوان جوڑے نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

تفتیش کے بعد ہی خود کشی کی وجہ معلوم ہو سکے گی، ایس ایچ اوٹنڈوباگو


April 21, 2020
پولیس نے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔ فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں گھریلو پریشانی اورغربت سے تنگ نوجوان جوڑے نے خودکشی کرلی۔

بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں چوتھرام کوہلی میں میاں ہمیر کولہی اور اس کی اہلیہ تھانو کولہی نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ خودکشی کے افسوس ناک واقعہ سے متعلق رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کے متضاد بیانات ہیں اور مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ایک سبب غربت اور فاقہ کشی بتایا جا رہا تو دوسری جانب گھریلو پریشانی اور مسائل کے علاوہ میاں بیوی کے باہمی اختلافات اور جھگڑا بھی خود کشی کی وجہ بیان کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ اوٹنڈوباگو نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ہی خود کشی کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ انہوں شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے معمول تھے، آج بھی وہ گھر میں اکیلے تھے، اس دوران خودکشی کی خبر آ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں