کراچی میں فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار جلبانی محافظ سمیت جاں بحق

3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مولانا دیدار علی جلبانی کی گاڑی پر جامعہ کراچی کے قریب فائرنگ کی


ویب ڈیسک December 03, 2013
مولانا دیدار علی جلبابی نجی ٹی وی کے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا، ترجمان وحدت المسلمین فوٹو؛ایکسپریس نیوز

کراچی یونیورسٹی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما مولانا دیدار علی جلبانی محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری مولانا دیدارعلی جلبانی اپنے گارڈ کے ہمراہ کراچی یونیورسٹی کے قریب سے گزر رہے تھے موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے گارڈ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا دیدار علی جلبابی ایک نجی ٹی وی کے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ مجلس وحدت المسلمین نے مولانا دیدار حسین کے قتل کے خلاف کل سندھ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے اور نامعلوم افراد نے ملیر، کھوکھراپار، کالا بورڈ، عباس ٹاؤن، ابو الحسن اصفہانی روڈ، انچولی، سمن آباد اور سولجر کے علاقوں میں دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کروا دیئے جبکہ مشتعل افراد نے گرومندر اور کیپری سینما پر گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا اور ٹائر نذر آتش کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں