شاہ رخ خان بھارت میں اقلیتی امور کی وزارت کے’’اعزازی سفیر‘‘ مقرر

بین المذاہب ہم آہنگی قائم کرنے کیلئے شاہ رخ، ثانیہ مرزا، عرفان خان، ملکھا سنگھ اور دلائی لامہ سے رابطے کئے گئے تھے


ویب ڈیسک December 03, 2013
شاہ رخ خان کے علاوہ ملکھا سنگھ کو بھی اعزازی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ کے کنگ خان بھارت میں اقلیتی امور کی وزارت کے ''اعزازی سفیر'' مقرر کردیئے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور کے رحمان خان کی جانب سے منصوبہ پیش کیا گیا تھا کہ ملک کی بڑی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی 5 اہم شخصیات کو اعزازی سفیر مقرر کیا جائے جو زندگی کے کسی بھی شعبے میں اہم خدمات سرانجام دے چکے ہیں تاکہ بھارت میں بین المذاہب ہم آہنگی میں اضافہ ہوسکے، اس منصوبے کے تحت شاہ رخ خان، ثانیہ مرزا، عرفان خان، ملکھا سنگھ اور دلائی لامہ سے رابطے کئے گئے تھے۔

دلائی لامہ نے یہ ذمہ داری سنبھانے سے معذرت کرتے ہوئے منصوبے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جبکہ شاہ رخ خان اور ملکھا سنگھ کی جانب سے مثبت جواب آنے پر انہیں اپنا اعزازی سفیر مقرر کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں