ڈونیڈن ٹیسٹ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا لئے ۔
نیوزی لینڈ میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل اختتام کوپہنچا توبرینڈن میک کیولم 109 اورروز ٹیلر 103 رنزپرناٹ آؤٹ تھے، اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سامی نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیویزاوپنرزنے 95 رنزکی شراکت قائم کی، رَدرفورڈ 62، ریڈمونڈبیس اورفولٹن 61 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، کپتان برینڈم میکولم اور روزٹیلرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 182 رنز کی شراکت قائم کی اور کریز پر موجود ہیں، ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سامی، شلنگ فورڈ اوربیسٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔