رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا، مفتی منیب الرحمٰن


ویب ڈیسک April 22, 2020
اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا

KARACHI: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے۔ اس متعلق مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل کراچی میں بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: رمضان کا چاند کب نظرآئے گا، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پیشگوئی کردی








اس متعلق ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہے کہ تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کونظرآئے گا اورپہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔







تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |