شادی کے لیے ابھی بچی ہوں ہانیہ عامر

مداح باربارشادی سے متعلق سوال نہیں پوچھا کریں، ہانیہ عامر

میں ابھی شادی نہیں کررہی ہوں، اداکارہ: فوٹو: فائل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی شادی کے لیے بہت چھوٹی ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹاراوراداکارہ ہانیہ عامراورگلوکارہ عائمہ بیگ نے سوشل میڈیا پرایک لائیو سیشن رکھا جس میں دونوں نے مختلف باتیں کیں۔ سیشن کے دوران عائمہ بیگ نے اپنی دوست سے پوچھا کہ وہ عاصم اظہرسے کب شادی کررہی ہیں، یہ وہی سوال ہے جو ان کے مداح باربار پوچھتے ہیں۔


جس کے جواب میں ہانیہ عامرنے کہا کہ مداح بارباریہ سوال نہیں پوچھا کریں، میں ابھی شادی نہیں کررہی ہیں، ابھی تومیں بچی ہوں اوراتنی چھوٹی ہوں کہ ابھی میرا 'بے بی فیٹ' بھی نہیں گیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_Oxdl0jS9M/"]

ہانیہ کے جواب میں ان کی دوست عائمہ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے، ابھی ہانیہ اتنی چھوٹی ہیں کہ ان کے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے ہیں اوریہ بات سارے مداح خود ہی سن لیں جو ان سے شادی کی بات کرتے ہیں۔
Load Next Story