آمدن سےزائد اثاثہ جات کیس خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

خورشید شاہ کی دو بیگمات اور بیٹے زیرک شاہ کی درخواست ضمانت منظور


ویب ڈیسک April 22, 2020
خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس زیر سماعت ہے فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس شمس الدین عباسی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے فریقین کا موقف سننے کے بعد خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد جب کہ خورشید شاہ کی 2 بیگمات، بیٹے زیرک شاہ اور داماد صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

نیب نے خورشید شاہ کو گزشتہ برس اسلام آباد سے گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا تھا۔ خورشید شاہ اور ان کے اہل خانہ پر الزام ہے کہ ان کے ظاہر کردہ اثاثے ان کی آمدنی سے زائد ہیں۔ اس حوالے سے نیب نے خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں