کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑے تو ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دوں گا امام الحق

انٹرنیشنل سطح پر ون ڈے کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، امام الحق

انٹرنیشنل سطح پر ون ڈے کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، امام الحق

SAN FRANCISCO/SINGAPORE:
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا کہنا ہے کہ کسی ایک فارمیٹ کا انتخاب کرنا پڑے تو ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دوں گا۔


امام الحق نے کہا کہ 4 روزہ میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا، انٹرنیشنل سطح پر ون ڈے کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکا، پوری کوشش ہے کہ اپنی خامیوں پر قابو پاکر پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کروں، امام الحق نے کہا کہ ذاتی طور پر بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کے بجائے بھرپور رونقوں میں میلہ سجانے کے حق میں ہوں، بہرحال موجودہ صورتحال میں بورڈز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے اگر کوئی فیصلہ کریں تو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اوپنر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ کی مالی مشکلات کے سبب اگر کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بحرانی صورتحال کا کسی ایک فرد کو نہیں سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔
Load Next Story