امریکا کا بحیرہ چین کے متنازعہ علاقے میں چین کی نئی فضائی حد بندی پرتشویش کا اظہار

چین کی نئی فضائی حدبندی سے خطے میں واقع ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے ، جو بائیڈن


ویب ڈیسک December 03, 2013
جاپان اور چین کو ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے خطے کا امن اور خوشحالی متاثر ہوں، امریکی نائب صدر ۔ فوٹو: رائٹرز

امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کو بحیرہ چین کے متنازعہ علاقے میں چین کی نئی دفاعی فضائی حد بندی پر انتہائی تشویش ہے۔

دورہ جاپان کے دوران ایک اخبار کو دیئے گئےانٹرویو میں امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے نئی دفاعی فضائی حد بندی کی وجہ سے خطے میں واقع ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے ، خصوصی طور پر جاپان اور چین کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لئے دونوں ملکوں کو مختلف اقداامات کی ضرورت ہےکیونکہ دونوں ممالک کو اس قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھانا چاہیے جس سے خطے کا امن اور خوشحالی متاثر ہوں۔

واضح رہے کہ چین نے بحیرہ چین کے ان علاقوں پر نئی فضائی حد بندی کا اطلاق کیا ہے جہاں واقع چند جزائر پر جاپان بھی حق ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں