کورونا وائرس نے ایک اور پاکستانی کھلاڑی کی جان لے لی

قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی


Sports Reporter April 22, 2020
قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی

BANGKOK: کورونا وباء سے شیر پاکستان وسابق اولمپئن حاجی محمد افضل پہلوان امریکہ میں انتقال کرگئے۔

قومی پہلوان حاجی محمد افضل کی عمر 85 برس تھی، حاجی محمد افضل یکم جنوری 1935 کو پیدا ہوئے اور نیویارک میں مقیم تھے،مرحوم نے کئی نامور پہلوانوں کی تربیت بھی کی، حاجی محمد افضل 1964 کے ٹوکیو اولپمکس میں سیمی فائنل میچ میں ان فٹ ہوگئے تھے،کامیابی کی صورت میں برانز مڈل ان کا مقدر بنتا۔

1960 میں اس وقت کے صدر مملکت ایوب خان نے قومی خدمات کے اعتراف میں حاجی محمد افضل ان کو شیر پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا تھا، مرحوم کے 3 بیٹے امریکہ اور ایک لاہور میں رہائش پذیر ہے، وہ ایک ماہ قبل امریکہ گئے تھے جہاں موزی مرض کا شکار ہوگئے، قومی پہلوان کی نماز جنازہ امریکہ میں ہی ادا کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں