بھارتی ریاست بہار میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کا حملہ 8 پولیس اہلکار ہلاک کئی زخمی

بھارت کی دیگرریاستوں میں بھی ماؤ نوازعلیحدگی پسندبہت فعال ہیں اوروہ پولیس سمیت دیگرسرکاری اہلکاروں کونشانہ بناتے ہیں


ویب ڈیسک December 03, 2013
پولیس وین ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بچھائے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی،آئی جی فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا نے ریاست بہار کے آئی جی سشیل کھوپڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع اورنگ آباد کے تھانے تانڈوا پولیس اسٹیشن کے اہلکار معمول کے گشت کے بعد واپس تھانے آرہے تھے کہ ان کی گاڑی ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بچھائے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ٹانڈا پولیس اسٹیشن کا انچارج بھی شامل ہے۔

واضح رہے ک بھارت کی کئی دیگر ریاستوں کے علاوہ بہار میں بھی ماؤ نواز علیحدگی پسند بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کی کارروائیوں میں پولیس سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں کی ہلاکت معمول کی بات ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں