ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 81447 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک April 22, 2020
عالمی بازار میں فی اونس سونا بڑھ کر 1700 ڈالر پر پہنچ گیا۔ فوٹو : فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 34 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں فی اونس سونا بڑھ کر 1700 ڈالر پر پہنچ گیا، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا معمولی اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 95 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے سے 81 ہزار447 روپے ہوگئی، جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 950 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، واضح رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹ بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں