امریکا میں طیارہ گر کر تباہ تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ

طیارے میں پائلٹ اور دو مسافر سوار تھے


ویب ڈیسک April 22, 2020
طیارے میں پائلٹ اور دو مسافر موجود تھے، فوٹو : فائل

امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتا ہوا زمین بوس ہوگیا تاہم معجزانہ طور پر طیارے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ایلنز برگ میں نجی طور پر زیر استعمال ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے میں موجود تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

فیڈرل سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ چھوٹے طیارے میں پائلٹ اور دو مسافر سوار تھے۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کا نجی طور پر استعمال عام ہے جن کے حادثات کی تعداد روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں