
ثمینہ پیرزادہ کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اتنے دنوں سے باقاعدگی کے ساتھ گھر پر رہنے کی وجہ سے میں نے اپنے اندر تبدیلیاں محسوس کی ہیں، مانی سے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ذاتی کام کرنے کی خواہش مند تھی، سوچا تھا شوہر کے کپڑے استری کروں گی، جوتے پالش سمیت ہر کام کروں اور یہ سوچ پتا نہیں کس وجہ سے میرے ذہن میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ وقت نہ ملنے کے سبب میں شوہر کے لیے شادی کے بعد یہ سب کچھ نہ کرسکی کیوں کہ شادی کے دوسرے روز ہی میں مارننگ شو میں شرکت کرنے لگی، شوٹنگز بھی چلتی رہیں، پھر کچھ عرصے بعد بچوں کی پیدائش ہوئی تو اُن کی دیکھ بھال کا کام بھی بڑھ گیا۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B_Mr-TeFg0p/"]
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورا وقت گھر پر دے رہی ہوں، بچے بڑے ہو گئے لیکن ایسا لگ رہا ہے جیسے مانی سے اب شادی ہوئی ہے اور میں ایک نئی نویلی دلہن ہوں، جب میں مانی کے کپڑے استری کررہی ہوتی ہوں تو یہی سوچتی ہوں کہ شاید اسی لیے شادی کی تھی لیکن یہ دن 12 سال بعد آئیں گے یہ نہیں سوچا تھا لیکن اب یہ سب کرکے اچھا لگ رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔