چینی اسکینڈل سے متعلق ایف آئی اے کے فرانزک ڈیٹا میں خورد برد کا انکشاف

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ نے اصل ڈیٹا تبدیل کر کے شوگر مافیا کے کچھ لوگوں کو نوازا

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ نے اصل ڈیٹا تبدیل کر کے شوگر مافیا کے کچھ لوگوں کو نوازا (فوٹو: فائل)

چینی اسکینڈل سے متعلق ایف آئی اے کے فرانزک ڈیٹا میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، ڈی جی نے ایف آئی اے کی تشکیل کردہ ٹیم کے اہم عہدے دار کو معطل کر دیا۔

ایکسپریس کے مطابق ایف آئی اے کیے معطل کیے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کا نام سجاد مصطفی باجوہ ہے جن کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ سجاد باجوہ چینی اسکینڈل میں فرانزک آڈٹ کرنے والی ٹیم میں شامل تھے اب ان پر فرانزک آڈٹ رپورٹ میں خورد برد کرنے کا الزام ہے۔


حکومت کی جانب سے چینی اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو جاری کی جانی تھی،ملزم متعلقہ ڈائریکٹر چینی فراڈ میں ملوث کچھ شوگر مل مافیا کو بہت ساری چیزیں پہلے ہی بتا دیتا تھا۔

ذرائع نے بتا یا کہ اصل ڈیٹا بھی تبدیل کر کے شوگر مافیا کے کچھ لوگوں کو نوازا گیا اس معاملے پر ایک انکوائری کمیٹی بھی بنادی گئی ہے جو جلد اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ فراہم کرے گی۔
Load Next Story