پرائیویٹ اسکول فیس میں کمی پرعملدرآمد کیلیے آرڈیننس جاری

آرڈیننس فوری نافذ،خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے،ضلعی افسران کوہدایت


Numainda Express April 23, 2020
آرڈیننس فوری نافذ،خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے،ضلعی افسران کوہدایت۔ فوٹو: فائل

صوبہ میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کے اعلان کے بعد آرڈیننس جاری کر دیا جسے فوری نافذ کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے صوبہ میں کوررونا لاک ڈاؤن کے باعث پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کے اعلان کے بعد اس پر عملدرآمد کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا جسے فوری نافذ کر دیا گیا۔

آرڈیننس کے بعد پنجاب حکومت نے اس پر فوری عمل درآمد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ فیسوں میں اس کمی پر فوری عمل کرائیں اور جو پرائیویٹ اسکول عمل نہ کرے اس کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

آرڈیننس کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ضلع کے تمام پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو سرکلر جاری کیا جس میں تمام طلبہ طالبات سے فیس 20 فیصد کم لینے اور ہر ماہ کی الگ فیس لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں