رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا

مساجد میں افطاری کا انتظام نہیں کیا جائے گا مسجد آنے والے ایس او پیز پر عمل کریں، مفتی منیب الرحمن

اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت میٹ آفس کراچی میں ہوا فوٹوفائل

رمضان المبار ک کا چاند نظر نہیں آیا پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پاکستان میں پہلا روزہ ہفتہ 25 اپریل کو ہوگا۔

مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ جب کہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آبادکی زونل کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی کوہسارکمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔


یہ بھی پڑھیے: میں اور تقی عثمانی گھر پر نماز پڑھیں گے، مفتی منیب الرحمان

رویت ہلال سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ حالات میں احتیاطی تدابیر سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ ، بچے اور مریض گھروں پر نماز ادا کریں۔ تمام مساجد کی انتظامیہ کو تعاون کرنا چاہیے۔ موجودہ حالات میں مساجد میں افطاری کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔ مسجد آنے والے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں کورونا سے بچنے کیلیے احتیاطی تدابیر اور رہنما اصول

Load Next Story