امریکا میں کوروناکےمریضوں کی شرح کم ہورہی ہے ٹرمپ

امریکی صدر نے ریاستوں کوکھولنےکیلیےنئی ہدایات جاری کردیں


ویب ڈیسک April 23, 2020
نیاآرڈرغیرقانونی طورپرامریکاآنےوالوں کاراستہ روکےگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی امیگریشن معطل کرنےکے صدارتی فرمان پردستخط کردیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا ٹاسک فورس کےہمراہ نیوزبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امیگریشن معطل کرکے امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ کریں گے، نیاآرڈرغیرقانونی طورپرامریکاآنےوالوں کاراستہ روکےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا کورونا وائرس کے باعث امیگریشن پر پابندی کا اعلان

ٹرمپ نے کہا کہ امریکانےدنیامیں کوروناکےسب سےزیادہ ٹیسٹ کیے، اب ملک میں کوروناکےمریضوں کی شرح کم ہورہی ہے، ریاستوں کوکھولنےکیلیےنئی ہدایات جاری کردی ہیں تاہم ریاستیں کھولنےسےپہلےلوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ بناناہے، تمام ریاستی گورنرزکوسہولیات فراہم کررہےہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکامیں وینٹی لیٹرزکی کمی کامسئلہ حل کردیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان سےٹیلی فونک رابطہ ہواہے، فرانس،اٹلی،اسپین و دیگرممالک کو وینٹی لیٹرزدےرہےہیں، پاکستان کو بھی ضرورت کےمطابق وینٹی لیٹرزدیں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکاکےتمام بڑےشہروں میں ایئرشوکریں گے جس کے ذریعے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں