چارسدہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ایک اہلکار شہید  

سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، پولیس


ویب ڈیسک April 23, 2020
سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، پولیس

پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جب کہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں