باڑے میں آتشزدگی کے بعد فرار ہونے والی بھیڑ 7 برس بعد مالک کے پاس لوٹ آئی

پریکلز نامی بھیڑ آگ لگنے کے بعد غائب ہوگئی تھی اور اب ایک طویل عرصے بعد لوٹ آئی ہے۔


ویب ڈیسک April 25, 2020
آسٹریلیا کے فارم سے فرار ہونے والی بھیڑسات سال بعد دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ فوٹو: ایم ایس این

اپنے فارم سے فرار ہونے والی ایک بھیڑ سات برس بعد اپنے گھر واپس آئی ہے لیکن اس مرتبہ وہ بالوں سے بھری ہوئی ہے۔

اس بھیڑ کو پریکلز کا نام دیا گیا تھا جو 2013 میں اطراف کی گھاس میں لگنے والی آگ کے بعد بھاگ کھڑی ہوئی تھی۔ کسان ایلس گرے نے بتایا کہ یہ اس آگ سے بہت نقصان ہوا تھا جس کے بعد واحد بھیڑ پریکلز تھی جو فرار ہوگئی تھی۔ اس کے بعد کھیتوں کے 200 ایکڑ پر 50 کلومیٹر وسیع باڑ لگائی گئی تھی۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے ایک جزیرے تسمانیہ کے ایک وسیع فارم میں پیش آیا جہاں ایک بھیڑ فرار ہوئی تھی۔ لیکن اطراف میں لگے بعض کیمروں میں اس بھیڑ کو دیکھا بھی گیا تھا۔ تاہم شاید باڑ لگنے کے بعد اسے واپس لوٹنے میں مشکل ہورہی تھی۔ اس کے بعد بھیڑ کے مالکان اس کی واپسی سے مایوس بھی ہوگئے تھے۔ اس دوران گھر میں بچے کی سالگرہ تھی کہ اون سےبھری ہوئی بھیڑ دکھائی دی۔

اس کے بعد گھر کے افراد نے بھیڑ کو پکڑ کر قابو کرلیا اور اسے گاڑی میں ڈال دیا اور بالوں کی بہتات نے اسے گول بنادیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بھاگ نہ سکی اور آسانی سے پکڑمیں آگئی۔

محتاط اندازے کے مطابق بھیڑ پر اگنے والی اون کئی درجن کلوگرام وزنی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |