وفاقی حکومت نے بندرگاہوں پر کنٹنیرز کی مفت لینڈنگ کی معیاد 15 دن کردی

دی گئی رعایتی مدت میں ڈیمرج یا سرچارج لاگو نہیں ہوگا، ٹوٹیفیکیشن جاری

فیصلہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال میں تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو، فائل

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث بندرگاہوں پر کنٹینرز کی مفت لینڈنگ کی معیاد 5 دن سے بڑھا کر15 دن کردی ہے۔

اس ضمن میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کسٹمز کلئیرنگ اہجنٹس،کسٹمز حکام سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے تحت تجارتی سرگرمیوں و درآمدات اور برآمدات کیلئے بندرہ گاہ استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کیلئے مفت کنٹینرز لینڈنگ کا دورانیہ 5 دن سے بڑھا کر 15 ورکنگ ڈے کردیا گیا ہے۔


معیاد میں اضافے کا اطلاق 25مارچ 2020 سے 30 اپریل 2020 تک کے عرصہ پر ہوگا اور اس عرصہ کے دوران پورٹ پر لینڈ کرنے والے اور آنے والے کنٹینرز پانچ دن کے بجائے 15 کام کے دنوں تک کے لئے بندرگاہ پر رکھے جاسکیں گے اور ان پر کسی قسم کا ڈیمرج یا سرچارج لاگو نہیں کیا جائے گا۔

 
Load Next Story