اہلیہ کے ناراض ہوکرمیکے جانے پرشوہرنے خودکوگولی مارلی

 ماڈل کالونی کے رہائشی 50 سالہ رانا پاشا  20 روز قبل بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی


Staff Reporter April 24, 2020
متوفی 2 بیٹے اور ایک بیٹی کا باپ تھا،لاش ورثاکے حوالے کردی، ایس ایچ او آغا معشوق

ماڈل کالونی میں گھرسے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پرگولی لگی ہوئی تھی ، پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی تھی، ایس ایچ اوآغا معشوق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ رانا پاشا عرف راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو اپنے اسلحے سے کنپٹی پرگولی مار کر خودکشی کی تھی جبکہ متوفی کی اہلیہ جھگڑے کے بعد 20 روزقبل بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی اور شبہ ہے کہ متوفی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ متوفی 2 بیٹے اورایک بیٹی کا باپ تھا ،لاش ورثاکے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |