کھلاڑیوں کی اکثریت فٹنس کے معیار کوبرقرار رکھنے میں کامیاب

صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی فٹنس کے مقررہ پیمانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی


Express News April 24, 2020
کھلاڑیوں کی اکثریت فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے میں کامیاب

ویڈیو لنک پر بیشتر قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ہیں، اس حوالے سے تمام ٹرینرز رپورٹس چند روز میں تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک اور ہیڈکوچ مصباح الحق کو بھجوادیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن میں گھروں تک محدود کھلاڑیوں کی اکثریت نے فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا ہے،انھوں نے مقررہ وقت میں تمام ڈرلز کرکے ٹرینرز کومطمئن کردیا، شان مسعود، امام الحق،بابر اعظم، سرفرازاحمد،اظہرعلی،اسد شفیق اور محمد عباس کی فٹنس کا لیول بہت عمدہ رہا ہے، عماد وسیم، حسن علی اور محمد عامر کی فٹنس میں بہتری پائی گئی۔

صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اکثریت بھی فٹنس کے مقررہ پیمانے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔تین کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، عابد علی اور یاسر شاہ کا فٹنس ٹیسٹ اگلے ہفتے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں