وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں اورن لیگ عمران خان اورنیب پربرس رہی ہے فردوس عاشق

اپوزیشن کا دل اورنیت صاف نہیں وہ ہرپل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک April 24, 2020
سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، نیب بلائے تو سماجی فاصلوں کی پرواہ جبکہ دوسری جانب لاپرواہی، فردوس عاشق: فوٹو: فائل

CINCINNATI: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑ رہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اور نیب پربرس رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سوچ، ہمت اورجدوجہد مسلسل سے ناقدین کو ہمیشہ غلط ثابت کیا، اپوزیشن کا دل اور نیت صاف نہیں، ہرپل چاہتے ہیں کہ عمران خان ناکام ہوں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کورونا سے لڑرہے ہیں جبکہ کہ (ن) لیگ عمران خان اورنیب پر برس رہی ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین سیاسی منافقت ترک کریں، نیب بلائے توسماجی فاصلوں کی پرواہ جبکہ دوسری جانب لاپرواہی، ایک طرف لاک ڈاؤن سے فرار اوردوسری طرف اصرارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں