ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی

پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی

پاکستان کو 2 روز قبل آئی ایم ایف سے بھی 1.39 ارب ڈالر ملے ہیں فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو رواں برس کے آخر تک ایک ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا رسپانس کے لیے 1.7 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


ایشیائی ترقیاتی بینک 80 کروڑ ڈالر کی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظور کرے گا جب کہ 90 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط دسمبر 2020 تک فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کو بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 2 روز قبل آئی ایم ایف سے بھی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت 1.39 ارب ڈالر ملے ہیں۔ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے استعمال کرے گا۔
Load Next Story