لاہور ایئرپورٹ پر تعینات 17 اے ایس ایف اہلکار کورونا وائرس کے شکار نکلے

ایئرپورٹ کی مختلف جگہوں پر تعینات اہلکاروں کے ٹیسٹ کرائے گئے تو 17 میں مثبت نتیجہ سامنے آیا


Waqaye Nigar April 24, 2020
ایئرپورٹ کی مختلف جگہوں پر تعینات اہلکاروں کے ٹیسٹ کرائے گئے تو 17 میں مثبت نتیجہ سامنے آیا (فوٹو : فائل)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے 17 اہل کاروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں مختلف کورنٹائن سینٹرز بھیج دیا گیا۔

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں لاہور ائیرپورٹ پر مختلف جگہوں پر ڈیوٹی دینے والے اہل کاروں کے جب ٹیسٹ کرائے گئے تو ان میں سے 17 اہلکاروں کا ٹیسٹ مثبت نکلا۔

کورونا وائرس کے شکار ان افراد کو ایکسپو سینٹر سروس ہسپتال اور یو نیورسٹی میں قائم کورونا سینٹر میں رکھا گیا ہے جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر کورونا وائرس سے کوئی آفیسر اور اہلکار جاں بحق نہیں ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر فضل الرحمان ہارٹ اٹیک اور سب انسپکٹر اسحاق کسی اور وجہ سے جاں بحق ہوئے، جن اہلکاروں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے