آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے شیخ رشید

ٹرین آپریشن چلانے کے لئے 24 گھنٹے تیار ہیں، فیصلہ کمانڈ اینڈ کنٹرول نے کرنا ہے، وزیرریلوے


ویب ڈیسک April 24, 2020
عمران خان کے لئے کوئی مشکلات نہیں ہیں، اللہ ان کے ساتھ ہے، شیخ رشید. فوٹو: فائل

WANA: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ چند روز کے لئے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، تاہم رپورٹ ضرور آئے گی۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں خود مال گاڑی پر راولپنڈی سے لاہور آیا ہوں، ٹرین آپریشن چلانے کے لئے 24 گھنٹے تیار ہیں، تاہم فیصلہ کمانڈ اینڈ کنٹرول نے کرنا ہے، ہم اسی کے ماتحت ہیں، جو وزیراعظم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کا فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کیا جائے گا۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو 24 گھنٹے میں گاڑیاں چلادی جائیں گی، پہلے 28 گاڑیاں اپ اینڈ ڈاؤن کی چلائی جائیں گی، جب کہ قرنطینہ کے حوالے سے ریلوے اسٹیشنوں پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آئی پی پیز چور سارے مارے جائیں گے، جب کہ آٹا اور چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے لیکن ضرور آئے گی، عمران خان کے لئے کوئی مشکلات نہیں ہیں، اللہ ان کے ساتھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں