روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک بار پھر بڑھ گئی

جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 160 روپے کی سطح عبور کرگئے


ویب ڈیسک April 24, 2020
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 159 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔ فوٹو:فائل۔

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی ڈیمانڈ میں محدود پیمانے پر اضافے کے باعث جمعہ کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 160 روپے کی سطح عبور کرگئے، اور روپے کی نسبت ڈالر کی قدر میں 49 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 159 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے کی سطح پر آگئے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی نوعیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ پر دباو بڑھنے سے جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 159 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں