رمضان میں غریبوں کی کفالت سب سے بڑی عبادت شہباز شریف

خصوصی دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا اور درپیش مشکلات سے نجات عطا فرمائے، صدر ن لیگ


Numainda Express April 25, 2020
خصوصی دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا اور درپیش مشکلات سے نجات عطا فرمائے، صدر ن لیگ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس میں غریب، نادار اور سفید پوش افراد کی کفالت سب سے بڑی عبادت ہے۔

شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس میں غریب، نادار اور سفید پوش افراد کی کفالت سب سے بڑی عبادت ہے، اس لیے ماہ صیام میں اللہ کی رحمتوں کو سمیٹتے ہوئے احتیاطی طبی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور گھروں میں رہ کر عبادت کریں، خصوصی دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وبا اور درپیش مشکلات سے نجات عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر کے مصیبت زدہ مسلمانوں کی آزادی اور مشکلات سے نجات کی خصوصی دعائیں کی جائیں اور اس کے ساتھ نواز شریف کی صحت کاملہ کے لیے بھی قوم سے دعا کی اپیل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان ملک بھر میں امدادی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں