ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستانی درخواست پر وینٹی لیٹرز بھیجنے کا اعلان

جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے، واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا، امریکی صدر


News Agencies April 25, 2020
جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے، واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا، امریکی صدر۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ان سے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کی درخواست کی ہے جس پر وہ رضامند ہوگئے ہیں۔

عالمی وبا کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی دنیا کے متعدد رہنماؤں سے گفتگو ہوئی جنہیں وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت ہے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واشنگٹن ان کی ضرورت پوری کرنے میں مدد کریگا۔

بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت کی خرابی سے متعلق خبر غلط تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں