چینی کمپنی کا ویکسین کے آزمائشی استعمال کے لیے رابطہ

ہم نے مزید معلومات مانگی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، ڈاکٹر ظفر مرزا


APP/Numainda Express April 25, 2020
ہم نے مزید معلومات مانگی ہیں، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، ڈاکٹر ظفر مرزا. فوٹو: فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے چینی کمپنی نے ویکسین کے آزمائشی استعمال کیلئے رابطہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے چینی کمپنی نے ویکسین کے آزمائشی استعمال کیلئے رابطہ کیا ہے۔ انھوں نے جمعہ کوٹویٹ کیاکہ ہم نے مزید معلومات مانگی ہیں تاکہ اس کے محفوظ، اخلاقی طور پر جائز اوردیگر امورپر ماہرین سے رائے لے سکیں تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ''یاران وطن'' کا افتتاح کرتے ہوئے کہا یہ پروگرام بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے،وہاں مقیم پاکستانی ڈاکٹرتنظیموں سے بھی مشاورت کی ہے،وہ پروگرام میں اپنی رجسٹریشن کرائیں گے، پروگرام کا مقصد طب کے شعبے سے وابستہ بیرون ملک پاکستانیوں کو خدمت کا موقع فراہم کرنا ہے،اس حوالے سے انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن اور ڈبلیو ایچ او نے تعاون کیا ہے،جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر ناروے سے ڈاکٹر عثمان مشتاق نے کہاکورونا کے باعث ڈیجیٹل ہیلتھ کی ضرورت ہے،جس پر کام کیا جا رہا ہے، اس پروگرام کو تشکیل دینے میں بہت محنت کی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹراپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں